بزنس

ٹماٹر فی کلو 4 روپے _ کسانوں نے قیمتوں میں کمی سے مایوس ہو کر سڑک پر پھینک دئے ٹماٹر

حیدرآباد _ آندھراپردیش کے کرنول ضلع کی پاتی کونڈہ زرعی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کافی  کمی درج کی گئی۔اس مارکٹ معیار کے لحاظ سے فی کوئنٹل ٹماٹر کی قیمت کم سے کم400 روپے اور زیادہ سے زیادہ 800 روپے درج کی گئی۔حالیہ کچھ عرصہ پہلے ٹماٹر کی قیمت نے آسمان سے باتیں کی تھیں اور اب اس کی قیمت میں کمی درج کی گئی ہے

 

۔ذرائع کے مطابقق جیسے جیسے اس کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ مارکٹ کی قیمت کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 4 روپے فی کلو درج کی جارہی ہے جس سے کسانوں میں مایوسی دیکھی جارہی ہے۔

 

اور بعض کسانوں نے ٹماٹر کو سڑک پر پھینک دیا۔ کیونکہ انھیں  ٹماٹر کو توڑنے کی مزدوری اور اسے مارکیٹ تک لانے ٹرانسپورٹ کے خرچ قیمت سے زیادہ ہورہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button