جنرل نیوز

عادل آباد سے رحمت آباد کے لئے آر ٹی سی کی خصوصی بس سروس : ریجنل مینیجر محترمہ سدھا پرمیلا

عادل آباد ٹی ایس آر ٹی سی ریجنل مینیجر محترمہ سدھا پرمیلا نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ عادل آباد سے رحمت آباد کے لئے خصوصی بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ رحمت آباد میں واقع حضرت خواجہ رحمت اللہ کی درگاہ شریف پر جانے والے عقیدت مندوں اور زائرین کی سہولت کی خاطر آر ٹی سی کی جانب سے اسپیشل بس سروس شروع کی جارہی ہے جو روزانہ عادل آباد بس اسٹانڈ سے دوپہر 12:30 بجے نکلے گی اور عادل آباد سے گڑی ہتنور ، ایچوڑہ روڈ سے ہوتے ہوئے نرمل پہونچے گی اور نرمل سے 2:30 بجے نکلے گی اور آرمور ہوتے ہوئے 3:30 بجے آرمور سے کاماریڈی اور کاماریڈی سے 5 بجے نکلے گی اور حیدرآباد پہونچے گی۔اور اسی طرح حیدرآباد سے شام 8:45 کو رحمت آباد کے لئے روانہ ہوگی۔ریجنل مینجر سدھا پرمیلا نے بتایا کہ حیدرآباد سے پودیلی،کنگیری،پامور اور ادے گیری سے گذرکر رحمت آباد پہونچے گی۔اور اسی طرح واپسی میں رحمت آباد سے دوپہر 1:30 بجے عادل آباد کے لئے نکلے گی اور صبح 8 بجے عادل آباد پہونچے گی۔انہوں نے رحمت آباد میں واقع درگاہ شریف کی زیارت کرنے والے اور عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آر ٹی سی کی جانب سے فراہم کردہ سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے آر ٹی سی بسوں میں اپنے سفر کو راحت بخش بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button