تلنگانہ

کورٹلہ بس ڈپو میں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کورٹلہ _ تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں آر ٹی سی بس میں اچانک آگ لگ گئی اور منٹوں میں بس جل کر خاکستر ہوگئی۔ یہ واقعہ کورٹلہ بس ڈپو کے اندر پیش آیا۔ تاہم ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ کیونکہ جس مقام پر بس کو آگ لگی تھی اس سے بازو ہی ڈیزل پمپ تھا تاہم آگ ڈیزل پمپ تک نہیں پہنچ سکی۔ ورنہ بڑا حادثہ پیش آتا تھا

بتایا جاتا ہے کہ اے سی راجدھانی بس میں بیٹری کے مقام سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈپو کے عملے نے فوری طور پر فائز انجن کو اس کی اطلاع دی۔ فائز انجن نے آگ کو مزید پھیلنے سے قابو پالیا۔ تاہم بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button