جرائم و حادثات

نظام آباد میں 25 ایل پی جی گیس سلنڈروں کی سرقہ کی ورادتوں میں ملوث ایک عادی سارق گرفتار

نظام آباد 28/اپریل (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) نظام آباد پولیس نے ایل پی جی گیس سلنڈروں کے سرقہ کی ورادتوں میں ملوث ایک عادی سارق کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضہ سے (25) ایل پی جی گیس سلنڈروں جسکی مالیت 87ہزار 5 سو روپے بتائی جاتی ہے ضبط کرلیا

 

۔نظام آباد اے سی پی کرن کمار نے آج Iٹاؤن پولیس اسٹیشن میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں تفصیلات سے اخباری نمائندوں کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ اے سریندر ریڈی ساکن ٹھانہ خورد گاؤں موپال منڈل کا ساکن گذشتہ کچھ عرصہ سے گھریلو صارفین کو فراہم کئے جانے والے گیس سلنڈرس کا سرقہ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کررہا تھا۔ احمد تلمیز خان اونر انڈین گیس ایجنسی تلک گارڈن کامپلکس کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت سریندرریڈی کے طور پر کرتے ہوئے اسے آج صبح گنج مارکٹ کے قریب گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ ملزم خوشحال زندگی گذارنے کیلئے اور اپنے آن لائن اضافہ کرنے کیلئے گیس سلنڈر کا اس وقت سرقہ کیا کرتا تھا جب ایجنسی کی جانب سے ٹرالی کے ذریعہ صارفین کو ان کے گھروں تک گیس فراہم کئے جانے کے دوران وہ اس ٹرالی کا تعاقب کرتا تھا جب ڈیلیوری بوائز صارف کو گیس سلنڈر فراہم کرتے اس وقت وہ گیس سلنڈر ٹرالی سے نکال کر اپنی بائیک کے ذریعہ مختلف مقامات سے گیس سلنڈروں کا سرقہ کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کرتا تھا

 

اس نے مختلف مقامات مثلاً مرچی کمپاؤنڈ، پوچم گلی، خلیل واڑی و دیگر مقامات شامل ہے۔ انہوں نے اس سارق کی گرفتاری پر جی وی اودے کمار Iٹاؤن انسپکٹر پولیس، ایم اے شکیل اے ایس آئی، گنگارام، محمد خالد، راج شیکھر، سرینواس کو ملزم کی گرفتاری پر ان کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button