جرائم و حادثات

حیدرآباد میں مزید 2 افراد کا قتل۔ اندرون 24 گھنٹے 4 وارداتیں

حیدرآباد:حیدرآباد میں کل رات دوہرے قتل کی ایک اورواردات رونما ہوئی۔ میلاردیوپلی علاقہ میںفٹ پاتھ پر محو خواب دو افراد کا کسی نے قتل کردیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد میلاردیوپلی کے دُرگانگرعلاقہ میں فٹ پاتھ پرسورہے تھے کہ بعض نامعلوم افراد نے ان دونوں پر وزنی پتھروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

 

 

پولیس نے اس سلسلہ میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ قتل کی وجہہ کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کی جاسکے۔

 

واضح رہے کہ ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں  یوسف عرف ڈالی (25) اور ریاض عرف صوفیہ (30) کو منگل 20 جون کی آدھی رات کو نامعلوم افراد نے چاقو کے وار اور پتھر سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button