December 13, 2018

ہندوستان اور ایران کے درمیان صحت اور ادویات کے شعبے میں تعاون کے بارے میں مفاہمت نامے کی کابینہ کی طرف سے منظوری

نئی دہلی،  14 مارچ،   مرکزی کابینہ نے جس کی میٹنگ کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی، ہندوستان اور ایران کے درمیان صحت اور ادویات کے شعبے میں تعاون کے بارے میں ایک مفاہمت نامے کی پچھلی تاریخوں سے منظوری دی ہے۔اس مفاہمت نامے پر ایران کے صدر کے ہندوستان کے دورے کے موقع پر 17 فروری 2018 کو، دستخط کئے گئے تھے۔

اس مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی ہوگی اور باہمی تعلقات کو استحکام حاصل ہوگا۔

مفاہمت نامہ مندرجہ ذیل شعبوں میں تعاون کا احاطہ کرتا ہے:

  1. میڈیکل ڈاکٹروں اور صحت سے متعلق دیگر پیشہ ور افرد کی تربیت کے تجربے کا تبادلہ۔
  2. انسانی وسائل کے فروغ اور صحت کی دیکھ بھال کی صورتوں کے قیام میں امداد۔
  3. دوا سازی، میڈیکل آلات اور کاسمیٹکس کو باضابطہ بنانا اور ان کے بارے میں تفصیل کا تبادلہ۔
  4. میڈیکل تحقیق نئی ٹکنالوجیوں اور معلومات پر مبنی اقدامات کے شعبے میں تعاون۔
  5. صحت عامہ، ترقی کے پائیدار مقاصد (ایس ڈی جی) اور بین الاقوامی صحت کے معاملے میں تعاون۔
  6. تعاون کو کوئی بھی دوسرا شعبہ، جس پر باہمی طور پر اتفاق ہو۔

اس مفاہمت نامے پر عمل درآمد کی نگرانی اور تعاون کی تفصیلات کی مزید تشریح کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

Post source : Pib