انٹر نیشنل

مکرم جاہ کا جسد خاکی استنبول سے خصوصی طیارے کے ذریعہ حیدرآباد منتقل

حیدرآباد _ 17 جنوری ( اردولیکس) آٹھویں نظام مکرم جاہ بہادر کا جسد خاکی آج خصوصی طیارے کے ذریعہ استنبول سے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ میت آج شام تقریباً 5 بجے ترکی سے چارٹرڈ فلائٹ سے آر جی آئی ایئرپورٹ شمش آباد پہنچی اور وہاں سے میت کو چومحلہ پیلیس منتقل کیا گیا ۔

مکرم جاہ کی تدفین کل چہار شنبہ کے روز بعد نماز عصر مکہ مسجد کے صحن میں واقع آصف جاہی مقبروں میں عمل میں آئے گی۔میت کو چو محلہ پیالس میں رکھا گیا ہے۔ خاندان کے افراد، نظام خاندان سے وابستہ مختلف ٹرسٹیوں اور اداروں سے وابستہ افراد آخری دیدار کیلئے پہنچے۔ کل عام لوگ چومحلہ پیالس پہنچکر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان مکرم جاہ کا آخری دیدار کر سکتے ہیں۔ سہ پہر تقریباً 3.30 بجے جلوس جنازہ چومحلہ پیالس سے تاریخی مکہ مسجد تک لے جایا جائے گا۔ بعد نماز عصر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین عمل میں آئے گی۔

واضح رہے کہ مکرم جاہ کا ہفتے کی شب استنبول میں انتقال ہوگیا ان کی عمر ٩٠ برس تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button