نیشنل

سالگرہ میں خاتون کو دیا گیا ٹماٹرکا تحفہ

ممبئی: ملک میں ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں کے درمیان ریاست مہاراشٹرا میں ایک خاتون کو سالگرہ کے موقع پر 4 کیلو ٹماٹرکا تحفہ دیا گیا۔ ٹماٹر کی قیمت چند دن قبل دس یا 20 روپئے کیلو تھی اب 120 تا 140 روپئے فی کیلو ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کے لیے ٹماٹر خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ ضلع تھانے کلیان کے کوچاڈی کی رہنے والی سونل بورسے کی اتوار کو سالگرہ تھی،

 

 

 

ان کی سالگرہ پر رشتہ داروں نے چار کلو سے زیادہ ٹماٹر انھیں تحفے میں دیے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کیک کاٹ رہی ہے اور ٹماٹروں سے بھری ٹوکری رکھی ہوئی ہے۔ خاتون نے کہا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کی جانب سے دئیے گئے اس تحفہ سے بہت خوش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button