نیشنل

اچانک لاپتہ تین چھوٹے بچوں کی نعشیں کار سے برآمد ہوئی _ ناگپور میں افسوسناک واقعہ

ناگپور ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں تین معصوم بچے اپنے گھر سے صرف 50 میٹر کے فاصلے پر ایک کار میں مردہ پائے گئے۔ ان تینوں میں دو بہن بھائی تھے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت توفیق فیروز خان (4)، عالیہ فیروز خان (6) اور آفرین ارشاد خان (6) کے طور پر کی گئی ہے، تمام فاروق نگر کے رہنے والے ہیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ بچے ہفتے کی سہ پہر 3 بجے کے قریب لاپتہ ہو گئے۔ بچوں کے گھر والوں نے سمجھا کہ بچے قریبی پارک میں کھیلنے گئے ہیں۔ لیکن جب وہ ہفتہ کی شام تک واپس نہیں آئے تو انہوں نے پولیس سے رجوع کیا اور گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔ اس کے بعد اتوار کی شام 7 بجے کے قریب، ایک کانسٹیبل نے ایک ایس یو ویکار  کو ان کے گھر کے 50 میٹر دور پر  کھڑی دیکھا جس کے  اندر تین بچوں کی نعشیں پائی گئی۔

 

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ توفیق اور عالیہ بہن بھائی ہیں، جبکہ آفرین ان کے پڑوس میں  ہی رہتی ہے۔ ناگپور کے پولیس کمشنر امیتیش کمار نے کہا کہ خصوصی اجازت حاصل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم رات کے وقت کیا جائے گا کیونکہ اس کی رپورٹ سے ان کی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

 

سمجھا جاتا ہے کہ تین بچوں نے کار میں کھیل رہے تھے کہ اچانک کار کا دروازہ بند ہو گیا جس سے دم گھٹ کر ان کی موت ہوگئی۔ لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ان کی موت کا خلاصہ ہونے کا امکان ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button