اسپشل اسٹوری

دوسری شادی کرنے والوں کو یہاں ملتا ہے ڈسکاونٹ۔مائی سکنڈ وائف ہوٹل کے بہارمیں چرچے

نئی دہلی: ہوٹلوں کےعجیب وغریب نام آج تک آپ نے سنے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی ہوٹل کے بارے میں بتارہےہیں جس کا نام سن کر آپ ضرور چونک جائیں گے۔ ریاست بہار میں پٹنہ سے 70 کلومیٹر دور بارہ سب ڈویژن کے بارہ تھانہ روڈ پر مائی سیکنڈ وائف فیملی ہوٹل کھولا گیا ہے۔ اس ہوٹل میں چائے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی بہت سی اشیاء دستیاب ہیں۔
آخر ریسٹورنٹ کا نام ایسا کیوں ہے؟ اس تعلق سے ہوٹل کے مالک رنجیت کمار خود اس بارے میں بتاتے ہیں۔ رنجیت کمار کے مطابق گھر سے زیادہ وقت ان کا زیادہ وقت ہوٹل میں گزرتا ہے اس لئے انھوں نے اس کا نام مائی سیکنڈ وائف رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک بیوی گھرپرہے اوردوسری بیوی یہ کاروبار ہے۔
ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کرنے والے خواتین اورمرد حضرات کو یہاں ڈسکاونٹ دیا جاتا ہے لیکن جب گاہک آتے ہیں تو پتہ نہیں چلتا کہ انھوں نے دوسری شادی کی ہے یا نہیں۔ اگر کوئی دوسری شادی کرنے والا ان کی ہوٹل پر آتا ہے تو وہ اسے ضرورڈسکاونٹ ضرور دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عجیب نام سن کرلوگ ان کی ہوٹل کے پاس رکتے ضرور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button