جرائم و حادثات

حیدرآباد میں رکن اسمبلی کے حامی کا نوجوان پر حملہ۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدر آباد میں ایک نوجوان کی جانوروں کی طرح پٹائی کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

 

ایک نوجوان سڑک پر بیٹھا ہوا ہے اور وہ منت و سماجت کر رہا ہے باوجود اس کے نوجوان اس پر ٹوٹ پڑ رہے ہیں دعوی کیا جا رہا ہے کہ نوجوان پر بڑی لکڑی سے حملہ کرنے والا نوجوان گروپ نے اسمبلی کا حامی ہے

 

حملہ کیوں کیا گیا حملے کی وجوہات کیا ہیں اس کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ زخمی کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوبلی ہلز کے بی آر ایس ایم ایل اے گوپی ناتھ کے حامی بھاسکر، جو اس وقت ان کے پی اے کے طور پر کام کر رہے ہیں، نے اس نوجوان پر حملہ کیا۔

 

معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button