جنرل نیوز

دارالعلوم مدھیرا کھمم کے زیر اہتمام سری رستو فنکشن ہال میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن

حافظہ قرآن کا مرتبہ بہت بڑا ہے موجودہ پرفتن دور میں امت مسلمہ اپنے تعلق کو مدارس اسلامیہ سے وابستہ رکہنا ناگزیر ان خیالات کا اظہار کھمم ضلع کے مدھیرا میں منعقدہ جلسے تکمیل حفظ قرآن سے مہمان مقرر حضرت مولانا قاری جمیل صاحب قاسمی نے کیا دارالعلوم مدھیرا کے زیر اہتمام سری رستو فنکشن ہال مدھیرا میں منعقدہ جلسے تکمیل حفظ قرآن سے مہمان مقرر مولانا قاری جمیل صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حافظہ قرآن کا مرتبہ اللہ کے پاس بہت بلند ہے موجودہ پرفتن دور میں امت مسلمہ کی یہ ذمداری ہے کہ ھم اپنے تعلق کو مدارس اسلامیہ سے وابستہ رکھے مدارس اسلامیہ دین کے عظیم قلعہ ہے اللہ کا دستور ہے کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ قرآن کی نسبت پر ہی عزت بخشتے ہے آج ضروری ہے کہ امت کے نونہالوں کو قرآن مجید کے تعلیم سے واقفیت حاصل کرنا اشد ضروری ہے

 

جس کے قلب میں قرآن محفوظ ہوجائے وہ اللہ کا مقرب بندہ ہوں تھا ہے اور اللہ تعالیٰ روز محشر میں حافظہ قرآن سے کھے گے قرآن مجید پڑتا جا اور جنت کے درجوں پر چڑھتا جا آج جب کہ مخالفین نے اسلام کی جانب سے مدارس اسلامیہ کو بند کرنے کی ناپاک کوششیں کی جا رہی ہے مگر اللہ کا وعدہ ہے کہ قرآن مجید کی حفاظت بھی اللہ کرے گا اور مدارس اسلامیہ کی حفاظت بھی اللہ ہی کرنے والا ہے اس موقع پر تلگو مقرر جناب عبداللہ شاستری نے بھی خطاب کیا

 

اس موقع پر کھمم کے سابقہ رکن پارلیمنٹ پی سرینواس رڈی نے جامعہ مسجد مدھیرا کے کامپلیکس کی تعمیراتی کام کے لئے اپنے جانب سے ایک لاکھ روپے کا نقد عطیہ دیا امسال دارالعلوم مدھیرا سے 8 طلباء نے حفظ قرآن کی تکمیل کی ان طلباء کو مہمان علماء کے ہاتھوں دستار فضیلت عطاء کی گئی صدر جلسہ مولانا سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء کھمم نے بھی خطاب کیا مولانا عبدالقادر صاحب رشادی صدر جمعیت العلماء ضلع سوریاپیٹ سرپرست جلسہ کی دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا مولانا مجاھد اشاعتی بانی و ناظم مدرسہ نے کلمات تشکر ادا کیے

متعلقہ خبریں

Back to top button