تلنگانہ

اسدالدین اویسی کی گاڑی کی پولیس نے تلاشی لی۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی گاڑی‌ کی‌ تلاشی لی گئی۔

 

کل‌جب صدر مجلس انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے آصف نگر جارہے تھے پولیس نے صدر مجلس کی گاڑی‌کی‌تلاشی لی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔

 

واضح رہے کہ ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے جگہ جگہ گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ کل ہی چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی گاڑی کی بھی تلاشی لی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button