جنرل نیوز

محبوب نگر میں بھارت جوڑو یاترا کا مسلم لیگ کا شاندار استقبال

محبوب نگر: راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جو آج شہر محبوب نگر سے گذری شہر کی عوام نے زبردست استقبال کیا ۔ 1ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے پاس انڈین یونین مسلم لیگ شاخ محبوب نگر کی جانب سے صدر ضلع مسلم لیگ مرزا قدوس بیگ کی قیادت میں زبردست استقبال کیا گیا مرزا قدوس بیگ کے مطابق اس موقع مسلم مسائل پر مبنی ایک مراسلہ بھئ راہول گاندھی کے حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے مسائل پر بحث کرنے کی ضرورت ہے اور قومی سطح پر مسلمانوں کے بی سی طبقات کو دیگر بی سی طبقات کے مماثل دستوری مراعات فراہم کرنے اور ملک گیر سطح پر تحفظات فراہم کرنے کی بات کہی گئی ۔ دستور ہند کے آرٹیکل(15).(16) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو اختیار ہےکہ وہ ریاستوں میں بس نے والے کمزور طبقات کو ذندگی کے ہر شعبے حیات میں مثلاً۔ معاشی۔ تعلیمی۔ سیاسی۔وسماجی میدانوں میں ترقی پانے کے لیے ریزرویشن دےسکتے ہیں اس کے علاوہ دیگر مسائل کا بھی اس مراسلہ میں تفصیلی ذکر کیا گیا۔ اس نمائندگی پر راہول گاندھی نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور مسلم لیگ کی موجودگی پر مسرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر دیگر قایدین محمد صادق حسین ، محمد سراج الدین ، محمد امام حسین، خواجہ نصیرالدین ، خواجہ شفی الدین محمد صاحب گارمنٹ ، محمد محمود، فیضان احمد ۔کے علاوہ مسلم لیگ کے سینکڑوں کارکن موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button