تلنگانہ

کھمم ضلع کی 10 نشستوں پر کانگریس اور اس کی اتحادی جماعت سی پی آئی کی کامیابی کے قوی امکانات _ خصوصی رپورٹ

کھمم سے حافظ جواد احمد کی رپورٹ 

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا اختتام تمام امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ 3 دسمبر کو رائے شماری کے بعد واضح ھوجائے گا۔۔۔ تمام امیدواروں کی دلوں کی دھڑکن تیز تلنگانہ اسمبلی انتخابات کو لیکر مختلف ایگزٹ پولز جاری۔۔۔ متحدہ کھمم ضلع کے 10 اسمبلی حلقوں کے نتائج کو لیکر نمائندہ اردولیکس کھمم حافظ محمد جواد احمد نے عوام کی رائے جاننے کے لیے سروے کیا جس کی تفصیلی رپورٹ کچھ  اس طرح ہے

تشکیل تلنگانہ سے قبل کھمم ضلع کے کل دس اسمبلی حلقہ جات تھے جدید ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کھمم ضلع سے بھدرادری کتہ گوڑم کو علحیدہ ضلع کا درجہ دیتے ہوئے بھدرادری کتہ گوڑم کو جدید ضلع بنایا گیا متحدہ کھمم ضلع پچھلے 35 سالوں سے کانگریس پارٹی اور کمنیسٹ پارٹی کا قلعہ ماناجاتاہے۔۔۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد بھی سن 2014 اور 2018 کے اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ بھر میں ٹی آر ایس کی ہوا چلنے کے باوجود متحدہ کھمم ضلع میں نو اسمبلی حلقہ جات پر کانگریس پارٹی اور کانگریس کے اتحادی امیدوار ھی کامیاب ھوے متحدہ کھمم ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں سے صرف ٹی آر ایس پارٹی سے 2014 اور 2018 اسمبلی انتخابات میں متحدہ کھمم ضلع ٹی آر ایس پارٹی کو ایک ہی نسشت پر اکتفاء کرنا پڑا

 

جاریہ اسمبلی انتخابات میں کھمم ضلع میں سیاسی میدان میں کافی نشیب وفراز اور بڑی تبدیلیاں رونماء ہوتے دیکھا گیا سیاست میں یہ کہاوت مشہور ہے کہ سیاست میں نہ کوئی مستقل دوست رہتا ہے نہ دشمن رہتا ہے بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے کھمم ضلع کے دو قد آور قائدین جن کی پوری ریاست تلنگانہ میں ایک شناخت ہے۔۔ ٹی ناگیشور راؤ اور پی سرینواس ریڈی نے بی آر ایس پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کھمم ضلع میں انتخابات ایک طرفہ ہوگیے انتخابی مہم کے دوران بی آر ایس پارٹی قائدین اور کانگریس پارٹی قائدین کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا زبردست دور چلا ان انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کے امیدوار اور کانگریس پارٹی کے امیدوار ووٹروں میں بے دریغ طریقے سے رقم تقسیم کی

 

کھمم ضلع میں ووٹ برائے نوٹ سرچڑ کر بول رہا تھا باوثوق ذرائع کے بموجب کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک بی آر ایس کے امیدوار نے ایک منڈل کے پورے عوام کو فی کس ایک ایک ووٹ کے بدلہ پانچ پانچ ھزار روپے تقسیم کیے بڑی افسوس کی بات ہے بہر حال متحدہ کھمم ضلع میں انتخابی مہم کے دوران بی آر ایس پارٹی کے صدر و چیف منسٹر کے سی آر نے کل 6 دورے کرتے ہوئے بی آر ایس امیدواروں کے حق میں پرجا آشرواد جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی بھرپور کوشش کی اور کانگریس کی جانب سے متحدہ کھمم ضلع میں راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کے روڈ شو منعقد ھوے جس میں عوامی سروں کا سیلاب دیکھا گیا اور راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی نے عوام کو یہ پیغام دینے میں کامیاب ہوگئے کہ  تشکیل تلنگانہ میں کانگریس کا کلیدی کردار ہے اور کے سی آر حکومت کی مجہول پالیسیوں کو کانگریس پارٹی نے عوام کے سامنے رکھتے کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری 6 ضمانتوں کو عوام کے سامنے مضبوطی کے ساتھ رکھنے میں کامیاب ہوگئی اور خصوصی طور پر مینارٹی ڈکلیریشن کے ذریعے مسلم اقلیتوں کو کانگریس پارٹی بی آر ایس سے قربت کو ختم کرکے اپنے قریب کرنے میں کامیاب ہوگئی اور کسانوں کو دینے والے رعیتو بندو اسکیم کی رقم کو بھی کانگریس پارٹی نے الیکشن کمشن سے نمائندگی کرتے ہوئے کروادیا۔۔۔ سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس رڈی و امیدوار حلقہ اسمبلی پالیر نے دو ماہ قبل بی آر ایس پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ کہا تھا کے متحدہ کھمم ضلع سے بی آر ایس پارٹی کے ایک امیدوار کو بھی تلنگانہ کے اسمبلی میں قدم رکھنے نہیں دیاجائے گا کیا پی سرینواس رڈی کا یہ دعویٰ متحدہ کھمم ضلع کے تعلق سے صحی ثابت ہورا ؟ جی ہاں 30 نومبر کو منعقد ھوے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں متحدہ کھمم کے 10 اسمبلی حلقوں میں کانگریس کی کامیابی یقینی ہے ایک اسمبلی حلقہ پر کاٹنے کا مقابلہ سی پی آئی امیدوار اور آزاد امیدوار کے درمیان نمائندہ اردولیکس کھمم حافظ محمد جواد احمد نے دس اسمبلی حلقوں میں سرکاری ملازمین خانگی ملازمین تجار تعلیم یافتہ نوجوانوں خواتین مزدور احباب اور بالخصوص متحدہ کھمم ضلع کے علماء و حفاظ اور آئمہ مساجد سے جائیزہ لینے پر   یہ ایگزٹ پول سامنے آیا کے متحدہ کھمم ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں سے نو اسمبلی حلقوں پر کانگریس جیت ہورہی ہے کتہ گوڑم اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے تائیدی امیدوار کے سامبا سواراؤ سی پی آئی اور آزاد امیدوار جلگم ونکٹ راؤ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے بھر حال کانگریس پارٹی نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 2023 اسمبلی انتخابات میں بھی متحدہ کھمم ضلع کے تمام نشستوں پر اپنی گرفت برقرار رکھی

متعلقہ خبریں

Back to top button