نیشنل

کرناٹک بورڈ امتحان میں حجاب پہن کر شرکت کی اجازت نہیں۔وزیر تعلیم

نئی دہلی: کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے واضح کیا کہ بورڈ امتحانات میں حجاب پہن کر شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیر تعلیم نے اس تعلق سے واضح کیا کہ اسٹیٹ بورڈ امتحانات میں حجاب پہننے پر پابندی برقرار رہے گی ان کا کہنا ہے کہ حکومت اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرےگی۔ بورڈ امتحانات میں شرکت کرنے والی طالبات کو امتحان مراکز کے احاطہ تک حجاب پہن کر آنے کی اجازت رہے گی لیکن امتحان کے کمرے میں انھیں حجاب کو اتارنا ہوگا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حجاب معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے اس لیے سالانہ امتحان کے دوران حجاب کی اجازت دینے کا سوال ہی نہیں پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button