نیشنل

کمرشیل گیس سلندڑ کی قیمتوں میں بھاری اضافہ

نئی دہلی: کمرشیل گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے تاہم گھریلو گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 

گیس کے یہ دام 19 کلوگرام والے کمرشل سلنڈر پر بڑھائے گئے ہیں اور اس کا اثر کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں کے کاروبار پر پڑے گا۔ آج یکم نومبر سے دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1731.50 روپے سے بڑھ کر 1833 روپے ہو گئی ہے۔

 

اس طرح دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 101.50 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی تیل کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈر کے داموں میں 209 روپے کا اضافہ کر کے عو okام کو بڑا جھٹکا دیا تھا۔

 

اس کے بعد دہلی میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1731.50 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ آئیل کمپنیوں نے مسلسل دوسرے ماہ کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button