اسپشل اسٹوری

گجرات میں کس کی بنے گی حکومت؟ ایگزٹ پول جاری

نئی دہلی: گجرات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے بعد آج شام گجرات الیکشن کے ایگزٹ پول کے رجحانات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس بار گجرات میں بی جے پی کی حکومت دوبارہ بنے گی یا کانگریس 27 سال واپس ہوگی یا گجرات میں بھی پنجاب جیسا کوئی کرشمہ ہوگا؟ یہ 8 دسمبر کو ہی معلوم ہوگا۔
نیوزایکس اور جن کی بات کے ایگزٹ پول نے ریاست میں بی جے پی کو واضح اکثریت کی قیاسی کی ہے۔ ایگزٹ پولز کے مطابق بی جے پی کو 117 سے 140 نشستیں، کانگریس کو 34 تا 51نشستیں، عام آدمی پارٹی کو 6 سے 13 نشستیں حاصل ہونے اور دیگر کو 1 سے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
ٹی وی 9 بھارت ورش کے ایگزٹ پول میں گجرات انتخابات میں بی جے پی کے 125 تا 130 نشستوں پر جیتنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ کانگریس کو 40 سے 50 اور عام آدمی پارٹی کو صرف 3-5 نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گجرات کی 182 سیٹوں پر دو مرحلوں میں یکم اور 5 دسمبر کو پولنگ ہوئی تھی۔
گجرات میں اروند کجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی نے گجرات کے مقابلے کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ گجرات میں عام طور پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہوتا رہا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہے۔ گجرات میں اس بار بی جے پی، کانگریس اور آپ کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button