این آر آئی

سعودی عرب – یوم تاسیس پر جمعرات کو عام تعطیل ہوگی

ریاض – کے این واصف

گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی سعودی یوم تاسیس پر مملکت مین عام تعطیل ہوگی۔ سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس پر جمعرات 22 فروری کوعام تعطیل ہوگی۔

 

سرکاری خبررساں ایجنسی “ایس پی اے”کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاکہ یوم تاسیس پر مملکت میں سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔واضح رہے مملکت میں سرکاری سطح پر یوم تاسیس کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان سال 2022 میں کیا گیا تھا ۔

 

سرکاری اعلان کے مطابق یوم تاسیس ہفتہ وار تعطیل کے دن ہونے کی صورت میں عام تعطیل ایک دن قبل یا ایک دن بعد دی جاتی ہے۔اس سال یوم تاسیس 22 فروری بروز جمعرات کو ہوگا اس حساب سے سرکاری اداروں میں 3 روزہ تعطیل ہوگی جبکہ وہ نجی ادارے جہاں جمعہ اور سنیچر کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے ان کے ملازمین بھی تین روزہ چھٹیاں منائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button