تلنگانہ

عظمت اللہ حسینی تلنگانہ وقف بورڈ کے رکن مقرر _ 16 فروری کو وقف بورڈ چیئرمین کا انتخاب

حیدرآباد _ 6 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاستی وقف بورڈ کی تشکیل جدید کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جی اوایم ایس نمبر 4 جاری کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر سید عظمت اللہ حسینی کو رکن تلنگانہ وقف بورڈ مقرر کیا ہے امکان ہے سید عظمت اللہ حسینی، تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔ چیئرمین کے انتخاب کے سلسلہ میں 16 فروری کو وقف بورڈ کا اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے جس میں بورڈ کے دیگر ممبران چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ عظمت اللہ حسینی کا شمار کانگریس کے سینئر لیڈر میں ہوتا ہے وہ کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ وہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر رح چکے ہیں اور یوتھ کانگریس میں بھی کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ تلنگانہ پی سی سی میں بھی کئی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button