ایجوکیشن

آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ میں ایم ایس کے یتیم طلبہ کے ہاتھوں میڈلس کی تقسیم  

یتیم طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ایم ایس نے کیا ہمت ڈے کا انعقاد ۔ بیواؤں کے لئے اسکل ڈیویلپمنٹ سنٹرس کے قیام کا اعلان 

حیدرآباد ۔ یکم جنوری (پریس نوٹ)ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے نئے سال کے پہلے دن کو اپنے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم یتیم طلبہ کی حوصلہ افزآئی کا دن یعنی ہمت ڈے کے طور پر منایا ۔ اس تقریب میں اس تعلیمی سال آئی آئی ٹی اور نیشنل انسٹٹیوٹ آف ٹیکنالو جی میں داخلہ حاصل کرنے والے ایم ایس کے سابقہ طلبہ کو مدعو کیا گیا اور ان کا تعارف ایم ایس کے اسکولس میں زیر تعلیم یتیم طلبہ سے کروایا گیا ۔ اس موقع پر مدعوآئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز میں زیر تعلیم طلبہ میں سونے اور چاندی کے میڈلس تقسیم کئے گئے ۔ آئی آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے ایم ایس کے23 طلبہ میں گولڈ میڈل اوراور این آئی ٹیز میں داخلہ حاصل کرنے والے ایم ایس کے 31 طلبہ کو سلور میڈلز سے نوازا گیا ۔ اس موقع پرایم ایس کے یتیم طلبہ نے قومی اہمیت کے تعلیمی اداروں مین زیر تعلیم طلبہ کو اپنے ہاتھوں سے میڈلس پیش کیئے جس کے جواب میں سابقہ طلبہ نے یتیم طلبہ کے سر پر ہاتھ رکھ کر انہیں دعا دی ۔

ہمت ڈے کے موقع پر ایم یس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئرمین محمد لطیف خان نے بھی یتیم طلبہ کو اپنی زندگی کی کہانی سناکر متاثر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کا سایہ بچپن میں ہی ان کے سر سے اٹھ چکا تھا ۔ ان کی والدہ نے سخت محنت کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کی۔ اس موقع پر انہوں نے یتیم طلبہ کو سخت حالات میں بھی ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا.اس موقع پر محمد لطیف خان نے ایم ایس میں زیر تعلیم یتیم طلبہ کی بیوا والداوٗں کے لئے باعزت و باوقار طریقہ سے روزگار حاصل کرنے

Widow Empowerment Program

شروع کرنے کا اعلان کیا ۔

اس کے تحت ایک اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام چلایا جائے گا جس میں بیواوٗں کو کمپیوٹر اسکلس ، سلوائی ، جوٹ کے بیگس کی تیاری ، ریٹیل مارکیٹینگ سکھانے اور لیٹریسی و سافٹ اسکل کے پروگرام شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے پہلے ٹرینینگ انسٹی ٹیوٹ کا آغاز چارمینار سے کیا جائے گا اور یہاں ایک سنٹر کے قیام کی تیاری کرلی گئی ہے جس کا افتتاح 26 جنوری کو کیا جائے گا ۔

انہوں نے ایم ایس کے اسکولس میں بیوا خواتین کو بلا کسی انوسٹمنٹ کینٹین چلانے کی بھی پیشکش کی ۔ ایم ایس کے اسکولس میں بیوا خواتین کو کینٹین چلانے کے لئے انہیں ہول سیل میں سامان بھی فراہم کیا جائے گا اس سلسلہ میں 24 بیوا خواتین تیار ہو چکی ہیں جنہیں ایک ہفتہ کی ٹریننگ بھی دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ محمد لطیف خان نے ہر یتیم طلبہ کو اپنی والدہ کے ساتھ ہیلت کارڈ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا جس کے لئے ادارہ ہیلپینگ ہینڈ فاونڈیشن سے اشتراک کیا جا رہا ہے انکے مدد سے کارڈ ہولڈرز کے لیے ہیلت کیمپس قائم کیے جائیں گے اس کے علاوہ اس کی مدد سے دواخانوں میں صرف ایک سو پاینتیس روپیوں میں علاج کی سہولت فراہم کروائی جائے گی ۔

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اسکولس میں زیر تعلیم 2213 یتیم طلبہ کو انکی والدہ کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا اس کا مقصد یتیم طلبہ ملک کے باوقار تعلیمی اداروں آئی آئی ٹیز اور این آئی ٹیز میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ سے متعارف ہوں ، ان سے مل کر حوصلہ حاصل کریں اور ان ٹاپرز کی طرح اپنی تعلیم میں بھی سخت محنت اور مسابقت کا جذبہ پیدا کریں ۔

اس موقع پر طلبہ کی حوصلہ افزآئی کے لئے تلنگانہ مینارٹیس ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے سکرٹری شفیع اللہ اور آئی اے ایس ٓافسر فیضان احمد نے بھی یتیم طلبہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر دونوں سیول سرویس افسرآن نے یتیم طلبہ کو ہمت نہ ہارنے اور سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا ۔

ہمت ڈے کے موقع پر حوصلہ دینے والی کہانیوں پر مبنی مفتی ڈاکٹر ساجد صدیقی فلاحی کی کتاب دی 63 کی رسم اجراء انجام دی گئی اس کتاب کو طلبہ میں تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈآئرکٹر انور احمد اور سینیئر ڈآئرکٹرڈاکٹڑ محمد معظم حسین نے بھی طلبہ خطاب کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button