تلنگانہ

تلنگانہ میں مانسون کمزور۔ گرمی کی شدت میں اضافہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں مانسون کمزورپڑگیا ہے اور گرمی کی شدت میں اضافہ دیکحا جارہا ہے جس کی وجہہ سے لوگ پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست میں 20 اگست تک موسم خشک رہے گا۔

 

حالانکہ آج دوپہر کے بعد حیدرآباد کے بعض علاقوں میں بادل چھا گئے تھے اور ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی لیکن کوئی خاص بارش نہیں ہوئی۔ معمولی بارش کی وجہ سے گرمی کی لہر میں مزید شدت دیکھی گئی۔

 

عام طور پر اگست کے مہینے میں بارش میں اضافہ ہوتا ہے لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے بارش نہیں ہورہی ہے۔ چند دن قبل تک شہری جہاں شدید بارش کی وجہہ سے پریشان کن صورتحال کا سامنا کررہے تھے اب انھیں گرمی کی شدت برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button