تلنگانہ

گھوڑے کو بچانے کی کوشش دو نوجوان حیدرآباد کی موسی ندی میں غرق

حیدرآباد کے مضافات میں موسی ندی میں گھوڑے کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کے دوران دو نوجوان غرق ہوگئے ۔یہ افسوسناک واقعہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع قسمت پور کے پاس آج شام پیش آیا۔ نوجوانوں کی شناخت کشن باغ کے ہارس رائیڈر سیف اور آشو سنگھ کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق ہارس رائیڈر سیف قسمت پور کے پاس گھوڑا ندی میں گر گیا گھوڑے کو بچانے کی کوشش میں اشو سنگھ پانی میں ڈوب رہا تھا کہ اسے بچانے کے کوشش میں سیف نے پانی میں چھلانگ لگادی۔ اس دوران وہ دونوں اور گھوڑا ندی میں غرق ہوگئے۔مقامی افراد نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔پولیس نے ماہر تیراکوں کی مدد سے دونوں کی نعشیں اور گھوڑے کی لاش کو پانی سے نکالا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button