انٹرٹینمنٹ

ٹماٹر کی قیمتوں سے فلمی ستارے بھی پریشان۔شلپا شیٹی کا مزاحیہ مگر دلچسپ ویڈیو وائرل

ممبئی : آسماں چھوٹی ٹماٹرکی قیمتوں کے درمیان جہاں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے طنزیہ ویڈیوز پوسٹ کے جارہے ہیں وہیں فلم اداکارہ شلپا شیٹی کا ایک ویڈیوتیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ بارشوں کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں میں سیلاب آیا ہوا ہے جس کے باعث نہ صرف رہائشی علاقے بلکہ فصلیں بھی زیر آب آگئی ہیں اور ٹماٹروں کی فصلوں کو سیلاب نے نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث ٹماٹروں کی قیمت آسان کو چھو رہی ہیں۔

 

 

ٹماٹ کی قیمت نے ناصرف عام شہریوں بلکہ فلمی ستاروں کے کچن کو بھی متاثر کیا ہے اور اسی حوالے سے اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہوگئی۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پرایک ویڈیوشیئر کیا ہے جس میں انہیں ایک مارکیٹ میں ٹماٹر خریدتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی اداکارہ نے ٹماٹر اٹھایا تو ٹماٹر نے ان کی مشہور فلم دھڑکن کا ڈائیلاگ ‘تم نے مجھے کیوں چھوا، تمہارا کوئی حق نہیں ہے مجھ پر’ کہا جس پر اداکارہ نے ٹماٹر کو واپس رکھ دیا۔ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ ضرور اپنی ہنسی روک نہیں پائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button