تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز _ پوسٹل بیلٹ کے ووٹوں میں بنڈی سنجے آگے

حیدرآباد _ تلنگانہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان اتوار کو ووٹوں کی گنتی کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو گیا ۔ اس کے لئے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ جملہ 49 گنتی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 14 حیدرآباد ضلع میں ہیں جبکہ 4 رنگا ریڈی ضلع میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ 31 اضلاع کے ہیڈکوارٹر میں ایک ایک سنٹر قائم کیا گیا ہے۔

سنٹرل آرمڈ فورس کی تقریباً 40 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔تمام گنتی مراکز پر تین درجے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ریاست تلنگانہ  اسمبلی کے لیے 119 ارکان کے انتخاب کے لئے جملہ 2290 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 221 خواتین اور ایک زنخہ شامل ہے

سب سے پہلے بیالٹ پیپر میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے اس کے بعد 9بجے سے ای وی ایم مشین کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی. اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ کریم نگر میں بی جے پی امیدوار بنڈی سنجے پوسٹل بیلٹ کے ووٹوں میں سب سے زیادہ ووٹ لئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button