اسپشل اسٹوری

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کی ایک خاتون نے 7 دیگر افراد کو اپنے اعضا عطیہ دیتے ہوئے ان کی جان بچائی

سدی پیٹ _ 12 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کی ایک 39سالہ ذہنی مردہ خاتون ( برین ڈیڈ)  نے اپنے اعضا کا عطیہ دیتے ہوئے 7  دیگر افراد کی جان بچائی۔

 

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل بتکماں جشن کے دوران یہ خاتون ٹو وہیلرچلارہی تھی۔اس  نے ٹووہیلر کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ گاڑی درخت سے ٹکراگئی۔ خاتون حادثہ کا شکار ہوگئی تھی اس خاتون کو علاج کے لئے پہلے ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل لایاگیا جہاں علاج کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوا جس پر ڈاکٹرس کے مشورہ پر اس کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)منتقل کیاگیاتاہم ڈاکٹرس نے اس کو ذہنی طورپر مردہ قراردیا۔

 

ڈاکٹرسورنا لتا صدرنشین جیون دان ٹرسٹ کے مشورہ کے بعد اس کے شوہر کومرئیا اور دیگر رشتہ داروں نے اس کے اعضا کے عطیہ کا فیصلہ کیا۔بعد ازاں ڈاکٹرس نے اس خاتون کے اعضا کو نکال کر ونٹی لیٹر پر رکھا۔اس خاتون کے گردہ، جگراوردو آنکھوں کو ڈاکٹرس نے نکال کر سات افراد کو لگایا جن کو ان اعضا کی ضرورت تھی۔اس طرح اس خاتون کے اعضا سے دیگر سات افرادکی جان بچ پائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button