نیشنل

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے ایک اور طالب علم محمدعاصم مجتبیٰ کا سیول سرویسز کے لئے انتخاب

اکیڈیمی کومحمد فیضان احمد ، محمد حارث سمیر ، محمد برہان زماں کے بعد اپنے چوتھے طالب علم کو سیول سرویسس میں شامل کروانے کا اعزاز

حیدرآباد۔(پریس نوٹ)محمد فیضان احمد ، محمد حارث سمیر ، محمد برہان زماں کے بعد ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے ایک اور طالب علم محمدعاصم مجتبیٰ ،یو پی ایس سی سیول سرسویس کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔یونین پبلک سروس کمیشن نے حال ہی میں UPSC CSE مین رزلٹ 2022 کی ریزرو فہرست جاری کر دی ہے

 

جس کے تحت ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طالب علم محمد عاصم مجتبیٰ کو سیول سرویسز کے لئے منتخب قرار دیا گیا ہے۔اس طرح اس سال ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے یو پی ایس سی کے حوالہ سے اپنی دوسری شاندارکامیابی درج کروائی ہےاور کل ملا کر اب تک اکیڈیمی کے چار طلبہ نے آئی اے ایس اوردیگرسیول سرویسز حاصل کرنےمیں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

 

یو پی ایس سی۔ سی ایس ای 2022 میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طالب علم محمد برہان زماں نے سیول سرویسز میں ا ٓل انڈیا 768 واں رینک حاصل کیا تھا اس کے بعد اکیڈیمی کے ہی ایک اور طالب علم محمدعاصم مجتبیٰ کو بھی سیول سرویسز میں منتخب قرار دیا گیا ہے۔ یو پی ایس سی۔ سی ایس ای 2022 میں محمدعاصم مجتبیٰ نے 937 مارکس حاصل کئے تھے۔اس سال مئی میں جاری پہلی رزلٹ لسٹ میں محمد عاصم مجتبیٰ کو ریزرو رکھا گیا تھا۔ یکم نومبر 2023کویو پی ایس سی کی جانب سے ریزرو لسٹ کا بھی اجرا کردیا گیا اور یوپی ایس سی سیول سرویسز کے لئے منتخب مزید 89 امیدواروں کی لسٹ میں محمدعاصم مجتبیٰ کو شامل کیا گیاہے۔

 

اس کامیابی پر محمدعاصم مجتبیٰ نے مسرت کا اظہار کیا۔ ان کی یہ کامیابی یو پی ایس سی۔ سی ایس ای کے لئے لگاتار چوتھی کوشش کا نتیجہ ہے۔محمدعاصم مجتبیٰ نے کہا کہ اپنی اس کامیابی میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا بہت بڑا رول ہے۔ وہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی سے 2019 سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی۔ سی ایس ای کے ابتدائی مرحلہ سے لیکر انٹرویو تک ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے ان کے لئے جو کوچنگ اورماحول فراہم کیا وہ ان کی اس کامیابی میں اہم ثابت ہوئی۔

 

 

محمدعاصم مجتبیٰ نے 2016 میں کمیکل انجینئرنگ میں بی ای کی تکمیل کی تھی اور اس کے بعد دو سال جاب کرنے کے بعد وہ انہوں نے یو پی ایس سی۔ سی ایس ای کے لئے اپنی تیاری کا آغاز کیا اور لگاتار محنت کے بعد چوتھی کوشش میں کامیابی حاصل کی۔معروف تعلیمی ادارے ایم ایجوکیشن اکیڈیمی نے 2017 میں خدمت انیشئیٹیو کے تحت ایم ایس ائی اے ایس اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا تھا۔ سال 2021 میں اکیڈیمی کے طلبہ محمد فیضان احمد ، محمد حارث سمیر کا آئی اے ایس کے لئے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا ،محمد فیضان احمد کوتلنگانہ کے اور محمد حارث سمیر کو کرناٹکا کیڈر کے تحت تقرر کیا گیا۔

 

اس کے بعد اس سال اکیڈیمی کے دو طلبہ محمد برہان زماں اور محمدعاصم مجتبیٰ کو بھی باوقارسیول سرویسز کے لئے منتخب ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button