تلنگانہ

تلنگانہ کے عازم حج محمد شمشیر پاشاہ کا مکہ مکرمہ میں انتقال

حیدرآباد /26جون(پریس نوٹ) تلنگانہ کے محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے عازم حج محمد شمشیر پاشاہ ولد محمد اسما عیل کور نمبر TSF-1586-2-0 کا اتوار 25جون کو 7بجے شام کنگ فیصل ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کے دل میں اسٹنٹ لگے ہوئے تھے۔ دونوں گردے ناکارہ ہونے کے بعد کنگ فیصل ہاسپٹل مکہ مکرمہ میں ڈائیلاسیس کروایا جارہا تھا۔ اسی دوران وہ انتقال کرگئے۔

 

جناب محمد سلیم صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے محمد شمشیر پاشاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اورپسمانند گان کو صبر جمیل عطا کرے۔جناب محمد شمشیر پاشاہ کے ہمراہ ان کی اہلیہ محترمہ بھی تھیں۔ وہ مناسک حج میں مصروف ہیں۔ پیر 26 جون کو بعد نماز ظہر مسجد حرم شریف میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

 

مرحوم 11جون کو تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی ذریعہ شمس آباد ائیر پورٹ سے مکہ مکرمہ کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے۔ پسمانندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان جناب محمد آصف پاشاہ و محمد افروز پاشاہ اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9948154784 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button