نیشنل

شمالی ہند میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

نئی دہلی: شمالی ہند میں آئندہ دنوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ ہمالیہ سے گنگا کے میدانی علاقوں میں آنے والی شمال مغربی ہواﺅں سے ان علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چند روز میں مغربی ہمالیائی خطہ میں اوسط درجہ کی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ دلی میں درجہ حرارت میںبتدریج کمی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ ہفتہ میں ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر برفباری ہوئی تھی اور سرد موسمی حالات پیدا ہوگئے تھے۔ لاہول، منالی اور دیگر بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر کے پہلگام اور گلمرگ میں برفباری کی وجہہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button