جرائم و حادثات

نظام آباد کے بڑے پہاڑ درگاہ کی زیارت کے لئے جانے والا خاندان حادثہ کا شکار _ 2 افراد ہلاک اور 5 دیگر زخمی

نظام آباد _ 24 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے  بڑے پہاڑ درگاہ کی زیارت کے لئے جانے والے زائرین کا آٹو حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد کی موت ہوگئی ۔جبکہ 5 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پیر کی صبح  پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک خاندان کے 7 افراد کو لے جانے والا آٹو الٹ گیا ۔ اس واقعے میں دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں 50 سالہ حمیدی بیگم اور 42 سالہ معین کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے

جو کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ  سنگمیشور کالونی کے رہنے والے بتائے گئے ہیں زخمیوں کو  علاج کے لیے نظام آباد ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ آٹو ڈرائیور  نیند کی حالت میں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button