نیشنل

اترپردیش میں عمارت کی بالکونی گر جانے سے 5 افراد ہلاک 6 زخمی

لکھنو _ اتر پردیش کے متھرا ضلع کے ورنداون میں بنکے بہاری مندر کے قریب منگل کی رات  ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جو کہ ایک یاتری مقام ہے۔ پرانی عمارت کی بالکونی  گر گئی۔ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

موصولہ اطلاع کے مطابق وشنو باغ میں عمارت کی خستہ حال بالکونی اچانک گر گئی۔ سڑک پر سے گزرنے والے عقیدت مندوں پر بالکونی کا ملبہ گر پڑا ۔ اس طرح اس حادثے میں 5 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ چھ افراد شدید زخمی ہیں۔ عمارت کی بالکونی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بندروں کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں یہ بالکونی گر گئی۔

 

بنکے بہاری مندر کے قریب دوسیت علاقے میں وشنو شرما کی ایک پرانی عمارت ہے۔ اس عمارت کی بالکونی خستہ حال تھی۔ اس بالکونی میں بندروں کے دو گروہوں کے درمیان لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔ تو بالکونی گر گئی۔ یہ بالکونی سڑک پر سے گزرنے والے عقیدت مندوں پر گر گئی۔ کچھ عقیدت مند بالکونی کے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی شہریوں اور پولیس نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ لیکن 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

مرنے والوں میں گیتا کشیپ ( ساکن کانپور )، اروند کمار ( ساکن کانپور نگر )، رشمی گپتا ( ساکن کانپور )، انجو موگی ( ساکن ورنداون ) اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ ساتھ ہی زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button