جنرل نیوز

یومِ تصفیہ دیوس کے موقع پر ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار و پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار سنگھ نے شکایت کنندگان کی شکایت سنی

مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار سنگھ نے شکایت کنندگان کی شکایات سننے کے بعد پولیس اسٹیشن مسولی میں منعقدہ یومِ تصفیہ میں 13 شکایت کنندگان نے اپنی اپنی شکایت درج کراٸی۔
 تھانہ مسولی میں منعقدہ یومِ تصفیہ دیوس کے موقع پر ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار و پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار سنگھ نے شکایت کنندگان کی شکایت سنی اور پولس اہلکاروں کو فوری نمٹانے کی ہدایات دیں۔  گرام بیرولی کے ساکن ستن ولد رام دین، نیرج، آزاد ولد بیجناتھ نے زمین لیز کا مطالبہ کیا، فتح پوروا ساکن میوالال ولد سکائی، جیولی کے رہنے والے منوج ولد سمپت، سرسنڈا کے رہنے والے پروین کمار موریہ ولد رام چلا،نیا گاٶں ساکن سریش چندر ولد سندرلال،نہا مٸو ساکن کنہیا لال، روشن لال، رام لکھن ولد فقیرے لال، ٹھاکوریہ ساکن جےکرن ولد سیارام نے پیمائش کا مطالبہ کیا۔ بڑاگاٶں ساکن گڑیا نے درخت بیچنے کےسلسلے میں۔شہاب پور ساکن طفیل ولد منّاپڑوسی اشرف ولد عبدالکلام اور عبدالستار ولد نیامت علی کی طرف سے عبدالقدوس کے قبضے کی شکایت کی۔ جواری پور بھوکا کی رہنے والی سوناپتی بیوی راجیش، نے امیت کے بیٹے سریش چند کے خلاف فارم پر قبضہ کرنے کی شکایت کی۔ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار سنگھ نے شکایت کنندگان کی شکایات سنتے ہوئے ماتحتوں کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر انسپکٹر انچارج شیو نارائن سنگھ، ٹاؤن انچارج سدھیر کمار یادو، وپن سنگھ راٹھور، مایا یادو کے ساتھ لیکھ پال اویش انصاری، راجیش تیواری اور تمام ریونیو ورکر یومِ تصفیہ دیوس کے موقع پر موجود رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button