نیشنل

پاپولر فرنٹ اور ایس ڈی پی آئی کے قائدین کو غیر مشروط طور پر رہا کریں۔ ایم کے فیضی

نئی دہلی۔(پرس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قائدین کے رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپوں اور آج صبح سویرے اس کے رہنماؤں کی گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے۔ ملک کی ترقی میں مکمل طور پر ناکام فسطائی حکومت اپنی حکمرانی کی ناکامیوں پر پرد ہ ڈالنے کیلئے ان کو ملک دشمن کے طور پر پیش کررہی ہے۔ پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے سو سے زیادہ سرکردہ رہنماؤں اور سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے چند رہنماؤں کو کل آدھی رات کے بعد ملک بھر میں گرفتار کیے جانے کی اطلاع ہے۔ گرفتار شدگان میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے قومی اور ریاستی رہنما شامل ہیں۔ یہ این آئی اے اور ای ڈی جو ہندوتوا حکومت کے ہاتھ میں اپنے مخالفین کو دھماکنے کیلئے دو ہتھیار ہیں، اس نے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں گرفتار کیا ہے۔ قائدین کی رہائش گاہوں پر ملک گیر چھاپے اختلافی آوازوں کو دبانے کی کوششوں کی یقینی علامات ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں جہاں مرکزی دھارے کی سیاسی پارٹیاں ملک میں فاشسٹ مظالم کے بارے میں خاموش ہوگئی تھیں، یہ پاپولرفرنٹ
آ ف انڈیا اور سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ہیں جنہوں نے ملک کو خطرے کی طرف لے جانے والی ہندوتوا فاشسٹوں کی غیر جمہوری، تفرقہ انگیز سیاست کو چیلنج کرنے میں اپوزیشن کا کردار ادا کیاہے۔ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے مزید کہا ہے کہ اگر آر ایس ایس کی قیادت والی فاشسٹ حکومت اس طرح کے چھاپوں اور گرفتاریوں کے ذریعے اختلافی آوازوں کو دبانے کا خواب دیکھ رہی ہے، تو یہ صرف ایک خواب ہی رہے گا۔ غیر منصفانہ چھاپوں اور گرفتاریوں کا عوامی تحریک کا استعمال کرتے ہوئے مزاحمت کیا جائے گا۔ رہنماؤں کے رہائش گاہوں پرچھاپوں اور گرفتاریوں کا مقصد تنظیموں کو ڈرانا اور ملک کے معصوم لوگوں میں خوف پیدا کرنا ہے اور ان کو ملک دشمن کے طور پر پیش کرنا ہے۔ ان پر لگاتار الزامات اور چھاپوں کے باوجود حکومت اور ایجنسیاں انہیں ملک دشمن سرگرمیوں یا مالی بدعنوانی کے کوئی جرم میں ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایم کے فیضی نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کی غیر منصفانہ اور غیر جمہوری کارروائیوں پر ملک کی نام نہاد سیکولر سیاسی پارٹیوں کی خاموشی سب سے زیادہ پریشان کن اور افسوسناک ہے۔ ایم کے فیضی نے تمام سیکولر پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوکر ہندوتوا فاشسٹ حکومت کی مخالفت اور اسے شکست دینے کیلئے آگے آئیں اور مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کریں۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ حکومت کے غیر جمہوری فاشسٹ اقدامات کے خلاف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ملک کے سیکولر شہریوں پر مشتمل جمہوری تحریکوں کی قیادت کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button