تلنگانہ

تلنگانہ کے جگتیال میں پیش آئے افسوسناک واقعہ کی خصوصی جج کے ذریعہ تحقیقات کروانے بی آر ایس پارٹی لیڈر محمد یونس اکبانی کا مطالبہ

عادل آباد۔10/مئی(اردو لیکس)تلنگانہ کے جگتیال میں بس میں سیٹ کے مسئلہ پر دو خواتین کے درمیان پیش آئے معمولی جھگڑے میں غیر مسلم خاتون کے شوہر سب انسپکٹر نے مسلم خاتون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نازیبا حرکت کی ہے جس کی مختلف گوشوں سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

عادل آباد بی آر ایس پارٹی کے سینئر رہنما الحاج محمد یونس اکبانی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں جگتیال کے سب انسپکٹر کی مسلم خاتون کے ساتھ مذموم حرکت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے

 

اور فوری اثر کے ساتھ سب انسپکٹر کی برطرفی کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے اسپیشل جج کے ذریعہ تحقیقات کراتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔محمد یونس اکبانی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ امن و امان کا گہوارہ ہے۔تلنگانہ کی پر امن فضاء کو مکدر کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔اس طرح کے فرقہ پرست ذہن رکھنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف حکومت کو سخت کاروائی کرنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button