نیشنل

آسام کی لیڈی سنگھم جنمونی رابھا سڑک حادثہ میں ہلاک

نئی دہلی _ 16 مئی ( اردولیکس ڈیسک) آسام پولیس ڈپارٹمنٹ میں ‘لیڈی سنگھم ‘ کے نام سے مشہور خاتون پولیس افسر جونمونی رابھا کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔  آسام کے  ناگون ضلع میں خدمات انجام دینے والی خاتون سب انسپکٹر کئی تنازعات میں گھری ہوئی تھی، سڑک حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سب انسپکٹر کی کار  سامنے سے آنے والے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

 

جنمونی رابھا پرائیویٹ کار میں خود ہی ڈرائیونگ کرتے ہوئے سفر کررہی تھی  ان کی کار  رات  ڈھائی بجے کے قریب اتر پردیش سے آنے والی کنٹینر گاڑی سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ جکھلابندھا اسٹیشن کے  سروبھوگیا گاؤں میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ اگرچہ جنمونی کو ہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی مر چکی ہے۔

ضلع ایس پی نے بتایا کہ وہ سیول ڈریس  میں تھی اور کسی کو بھی  معلوم نہیں تھا کہ وہ اس وقت اکیلی کہاں جا رہی تھی۔ سب انسپکٹر جنمونی رابھا موریکولانگ پولیس اسٹیشن کی انچارج تھی

 

وہ اپنے فرائض میں سخت تھی  اور اپنی کارکردگی سے اس علاقے میں ‘لیڈی سنگھم’ اور ‘دبنگ پولیس’ کا نام کمایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کئی تنازعات میں بھی پھنس گئی تھی

 

اسے  گزشتہ سال جون میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔وہ کچھ عرصے تک  معطل تھیں۔ کچھ دنوں پہلے ہی اس کی معطلی برخاست ہوگئی اور وہ ڈیوٹی پر واپس آگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button