ایجوکیشن

اسکولس میں مغلوں کی تاریخ نہیں پڑھائی جائےگی۔ اترپردیش حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی: اتر پردیش حکومت نے تعلیمی نصاب سے مغل دور کی تاریخ کو ہٹادینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوگی حکومت نے تعلیمی سیشن 24-2023 کے لیے یوپی بورڈ اور سی بی ایس ای بورڈ کے نصاب میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ اسکولوں میں اب طلباء کو مغلوں کی تاریخ نہیں پڑھائی جائے گی۔ اترپردیش حکومت نے تاریخ کی کتاب ‘ہندوستانی تاریخ کے کچھ عنوانات’ سے مغل دربار کے باب کو ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ گیارہویں کی کتاب سے رائز آف اسلام، کلیش آف کلچرز، انڈسٹریل ریوولیشن، بگننگ آف ٹائم کے اسباق کو ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سال2020 میں یوگی حکومت نے آگرہ میں مغل میوزیم کا نام بدل کر چھترپتی شیواجی مہاراج میوزیم کر دیا تھا۔ اسی وقت یوگی ادیتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کر کے کہا تھا، ‘آگرہ میں زیر تعمیر میوزیم کو چھترپتی شیواجی مہاراج کے نام سے جانا جائے گا، آپ کے نئے اتر پردیش میں غلامانہ ذہنیت کی علامتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہمارا ہیرو شیواجی مہاراج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button