تلنگانہ

بی جے پی کو مذہبی جنون پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا _ کریم نگر کے جلسہ عام سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا خطاب

چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ بی جے پی کو  مذہبی جنون کے سوا کچھ نہیں آتا ۔  چیف منسٹر نے کریم نگر کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس انتخاب میں بی جے پی کو مناسب سبق سکھائیں ۔ اس ملک اور ریاست میں ہندوازم کے نام پر تفرقہ پیدا کرنے پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

 

چیف منسٹر کے سی آر نے کریم نگر حلقہ میں منعقدہ بی آر ایس پرجا آشیرواد سبھا میں شرکت کی اور بی آر ایس امیدوار گنگولا کملاکر کی تائید میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ملک کو 157 میڈیکل کالج دیے ہیں۔لیکن ایک بھی کالج تلنگانہ کو نہیں دیا۔ میں نے 100 خط لکھے۔ ہم بھی اس ملک چلانے والی ریاستوں میں سے ایک ہے ہم ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ میں نے پوچھا کیوں نہیں دیا؟ کم از کم ایک کالج نہیں دیا گیا ۔ لیکن ہم نے اپنی طرف میڈیکل کالجوں کی منظوری دی ہے۔

 

کانگریس دور حکومت میں سابق ضلع کریم نگر میں کوئی میڈیکل کالج نہیں تھا، لیکن بی آر ایس حکومت کے بعد 4 میڈیکل کالج قائم کئے۔ یہ آپ کی آنکھوں کے سامنے کی حقیقت ہے۔ کانگریس کے 50 سالوں میں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں بنا۔ مودی نے نہیں دیا۔ ہم ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج بنا رہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ ہر سال 10 ہزار ڈاکٹرس بن رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button