تلنگانہ

ارکان اسمبلی کو خریدنے کا معاملہ۔ ملزمین کو ریمانڈ کی اجازت

حیدرآباد: تلنگانہ ہائیکورٹ نے ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری سے متعلق کیس پرآج آج ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس مقدمہ کے تین ملزمین کو ریمانڈ پر دینے کی اجازت دیدی ہے۔ اندرون 24 گھنٹے تینوں ملزمین کو کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے اب سے کچھ ہی دیر میں انہیں حراست میں لیا جائےگا۔ ٹی آر ایس ارکان اسملبی کو خریدنے کے لئے آنے کے الزام حراست میں لئے گئے تین ملزمین کے خلاف بنیادی شواہد کی عدم دستیابی پر اے سی بی کورٹ نے انہیں ریمانڈ پر دینے سے انکار کردیا تھا۔ بعد ازاں سائبر آباد پولیس نے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی جس پر ہائی کورٹ نے انہیں ریمانڈ پر دینے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button