نیشنل

گجرات کے 18 گاوں والوں نے کیا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

نئی دہلی: ریاست گجرات کے 18 دیہاتوں نے اسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ لوگ لوکل ٹرین کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ درحقیقت کورونا وبا کے دوران 2 سال قبل انچیلی ریلوے اسٹیشن پر لوکل ٹرین خدمات کو روک دیا گیا تھا۔ اب یہ لوگ اس اسٹیشن پر لوکل ٹرین سروس بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹرین نہیں ہے تو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ اس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا ہے اور انہیں روزانہ 300 روپے پرائیویٹ گاڑی سے سفر پر خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جس پرلکھا تھا ‘نو ٹرین نو ووٹ’۔ یہی نہیں، ان لوگوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے انتخابی مہم کے لیے گاؤں کا دورہ نہ کرنے کو بھی کہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button