جنرل نیوز

عبدالمتین کانگریس پارٹی مائنارٹی ڈپارٹمنٹ ضلع سنگاریڈی جنرل سیکرٹری نامزد

سنگاریڈی 10 سٹمبر (اردو لیکس) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر کانگریس پارٹی کے حرکیاتی اقلیتی قائد عبدالمتین کو جناب عبداللہ سہیل چرمن تلنگانہ کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ نے اپنے دفتر واقع حیدرآباد میں نو نامزد ضلع سنگاریڈی کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ چرمن جناب حبیب جانی و عبدالمتین جنرل سیکرٹری اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس پارٹی ضلع سنگاریڈی کی شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوۓ، عہدے کے توصیف نامے حوالہ کئے،

 

اس موقع پر عبدالمتین نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے مجھ کو جس بھروسہ کے ساتھ ذمہ داری دی جارہی ہے اس پر کھرا اترونگا، اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرواتے ہو ۓ پارٹی کے قریب لاؤنگا، اور قومی و ریاستی سطح پر کانگریس پارٹی کو برسر اقتدار لانے کے لیے جد وجہد کرونگا،

 

اور انھوں نے کہا کہ مجھے یہ عہدہ تفویض کرنے پر ال انڈیا کانگریس پارٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ چرمن عمران پرتاب گڑھی، ٹی پی پی سی صدر ریونت ریڈی، شیخ عبدللہ سہیل چرمن اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس تلنگانہ ڈاکٹر چندر شیکھر سابقہ ریاستی وزیراور ضلع سنگاریڈی چرمن حبیب جانی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر محمد شاکر علی نائب صدر نشین منڈل پریشد بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button