تلنگانہ

دہلی شراب گھوٹالہ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے _ چیف منسٹر کو بدنام کرنے کی سازش: رکن کونسل کویتا

حیدرآباد _22 اگست ( اردولیکس) ٹی آرایس رکن کونسل کویتا نے کہا کہ دہلی میں پیش آئے شراب گھوٹالہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے غیر ضروری طور پر اس معاملے میں انھیں ملوث کیا جا رہا ہے تاکہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو بدنام کیا جا سکے ۔

ایم ایل سی کویتا نے دہلی بی جے پی کے لیڈروں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا جنھوں نے ان کے خلاف یہ الزامات عائد کئے ہیں کویتا نے کہا کہ بی جے پی ایم پی پرویش ورما اور سابق ایم ایل اے منجندر سرسا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔  الزامات لگانے والوں کے خلاف حکم التوا حاصل کرنے کے لیے عدالت میں بھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button