جرائم و حادثات

ٹھیری ہوئی بس کو لاری نے ٹکر دے دی ، 11 افراد ہلاک _ راجستھان میں بھیانک سڑک حادثہ

نئی دہلی _ 13 ستمبر ( اردولیکس) راجستھان میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بھرت پور ضلع کے ہنترا کے قریب چہارشنبہ کی صبح تقریباً 4:30 بجے ایک لاری تیز رفتاری سے بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق بس جو راجستھان کے بھاو نگر سے اتر پردیش کے متھرا کے لیے روانہ ہوئی تھی چہارشنبہ کی صبح لکھنؤ پہنچی۔ انتھرا فلائی اوور پر بس کو کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا تھا  اسی دوران ایک لاری جس نے فلائی اوور پر  ٹھیری بس کا خیال نہ کرتے ہوئےاسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

 

اس دوران راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت نے اس واقعہ پر صدمے کا اظہار کیا۔ حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button