جنرل نیوز

نعت رسولﷺ

کرنے یہ شہرے مدینہ کا سفر جاتی ہے
آپ کے روضے پہ جیسے ہی نظر جاتی ہے
یہ کرامت تو شہا آپ کے سر جاتی ہے
جا چکی ریل پلٹتی ہے ٹھہر جاتی ہے
کتنی ہی بکھری ہو الجھی ہو یا بگڑی ہو
زندگی جا کے مدینے میں سنور جاتی ہے
وہ ہوا ہی تو ہمیں رکھتی ہے زندہ اے شہا
چھو کے در تیرا جو دنیا میں بکھر جاتی ہے
سوچنے لگتا ہوں جب خلد کی شوکت کو میں
ان کے روضے پہ نظر جاکے ٹہر جاتی ہے
جب مجاہد سے مرے پڑتا ہے پالا اس کا
موت جی پڑتی ہے اور زندگی مر جاتی ہے
 مرحبا بوذر وسلماں کی کہانی سن کر
آتش عشق نبی دل میں بپھر جاتی ہے
کیوں پساروں میں اے "زاہد” بھلا در در دامن
جب مری جھولی اس اک در پہ ہی بھر جاتی ہے
     محمد زاہد رضابنارسی
چیف ایڈیٹر۔ہفت روزہ "صداۓ بسمل”

متعلقہ خبریں

Back to top button