نیشنل

اترپردیش میں 8 مسلمان مبینہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار _ اے ٹی ایس پولیس کی کارروائی

لکھنو_ 12 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کی  اے ٹی ایس پولیس نے  دہشت گردی کے الزام میں 8 مسلم افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایس نے 8 مسلمانوں کو جماعت مجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کی شناخت لقمان، قاری مختار، کامل، محمد علیم، شہزاد، علی نور، نوازش انصاری اور مدثر کے طور پر کی گئی۔ اے ٹی ایس نے ان کے پاس سے مبینہ طور پر جہادی لٹریچر کو ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق القاعدہ اور اس کی معاون دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش گزشتہ کئی برسوں سے غزوہ ہند کے مقاصد کی تکمیل کیلئے اپنا نیٹ ورک پھیلانے کی کوشش میں ہے پولیس نے ان کے قبضے سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ضبط کرلئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button