این آر آئی

جدہ شہر میں سلیمانیہ حرمین ٹرین اسٹیشن کے لیے بس سروس

ریاض ۔ کے این واصف 

جدہ شہر سے حرمین شریفین کے لئے سفر کرنے والے زائرین و مقامی افراد کے لئے جدہ مواصلات کمپنی نے “السلیمانیہ حرمین ایکسپریس ٹرین”اسٹیشن کو پبلک ٹرانسپورٹ سروس سے مربوط کردیا ہے۔ موجودہ روٹس پر چلنے والی بسیں حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن تک مسافروں کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کریں گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ مواصلات کمپنی نےاس سہولت کا اہتمام سعودی ریلوے کمپنی “سار” کے ساتھ شراکت کے معاہدے کے تحت کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ’ روزانہ بلد سے حرمین ایکسپریس اسٹیشن سلیمانیہ کے لیے 42 بسیں چلائی جائیں گی۔ ہر پچاس منٹ پر ایک بس سٹیشن جائے گی اور وہاں سے روانہ ہوگی۔ یکطرفہ کرایہ 3.45 ریال مقرر کیا گیا ہے۔ جدہ مواصلات کمپنی نے بیان میں کہا کہ’ بسیں روزانہ صبح 7 بجکر 15 منٹ سے رات بارہ بجے تک مہیا ہوں گی۔ روزانہ 17 گھنٹے بس سروس فراہم کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ’ بس کا روٹ جاتے وقت بلد التاریخیہ سے شروع ہوگا، البغدادیہ سے ہوتے ہوئے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی وہاں سے السلام مولِ اور پھر الحرمین ٹرین سٹیشن تک جائے گی۔ واپسی میں بھی یہی روٹ رہے گا۔ جبکہ ایئرپورٹ کے لیے بس سروس چوبیس گھنٹے ہے۔ جدہ شہر کے مرکزی علاقے کو ایئرپورٹ سے جوڑ دیا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے ایئرپورٹ آمد ورفت کے حوالے سے مختلف آپشن موجود ہیں۔

مسافر ’ساپٹکو ایپ‘ کے ذریعے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسپیشل سیلز پوائنٹ سے بھی ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button