جنرل نیوز

تلاڑہ منڈل میں بی آر ایس امیدوار سنڈرا وینکٹ ویریا کی انتخابی مہم

کھمم ضلع کے ستو پلی اسمبلی حلقہ کے تلاڑہ منڈل میں بی آر ایس کے امیدوار سنڈرا وینکٹ ویریا نے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے بی آر ایس کو ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کی پھچلے دومرتبہ سے ستو پلی اسمبلی حلقہ سے سنڈرا ونکٹہ ویریا بحیثیت رکن اسمبلی منتخب ہوکر آرھے ہے سنڈرا وینکٹ ویریا کا تعلق ٹی ڈی پی پارٹی سےتھا

 

اور وہ چندرابابونائیڈو کے قریبی رفیق تھے 2009 سے سنڈرا ونکٹہ ویریا ستو پلی اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوکر آرھے ہے 2021 میں سنڈرا وینکٹ ویریا نے ٹی ڈی پی پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ستو پلی اسمبلی حلقہ 2009 سے ایس سی طبقہ کے لیے محفوظ کردیاگیا اور سنڈرا وینکٹ ویریا کا تعلق ایس سی طبقہ سے ہے سنڈرا ونکٹہ ویریا کی شناخت عوامی قائد کے طور پر ہے انھوں نے ستو پلی اسمبلی حلقہ کو ایک ماڈل اسمبلی حلقہ کے طور پر تبدیل کیا ستو پلی اسمبلی حلقہ کے عوام کے نزدیک سنڈرا ونکٹہ ویریا محبوب ترین قائد ہے اسلیے کے وہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہکر کام کرتے ہے سنڈرا وینکٹ ویریا نے آج تلاڑہ منڈل میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی جھوٹی ضمانتوں پر بھروسہ نہ کریں

 

بی آر ایس کے دورے حکومت میں تمام اسکیمات کو عوام کی دہلیز تک پہنچایا گیا سنڈرا وینکٹ ویریا نے کہا کہ 4 ویں مرتبہ بھی ستو پلی اسمبلی حلقہ کی عوام بھاری اکثریت کے ساتھ مجھ کامیابی سے ہم کنار کریں گی

متعلقہ خبریں

Back to top button