جنرل نیوز

الجامعۃ الاسلامیہ خیرالعلوم سونبرسا میں تقریب تکمیل حفظ قرآن

سونبرسا (رفیع نعمانی) آج بتاریخ ١٣اگست بروز اتوار ٢٠٢٣ کو پنیرا بلاک کے تحت مدرسہ الجامعۃ الاسلامیہ خیرالعلوم سونبرسا پوسٹ مولاگنج ضلع مہراجگنج میں تکمیل حفظ قرآن کی مجلس منعقد ہوئی جس کی صدارت مولانا شفیع اللہ صاحب قاسمی نے فرمایا ۔اس تقریب میں دو خوش قسمت نونہال قمرعالم سلمہ بن سلیمان صاحب مقام لہڑااسٹیشن وخوشبوالدین سلمہ بن عالم خان صاحب مقام مولاگنج نےحفظ قرآن مکمل کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد اعظم معاویہ قاسمی استاذگورکھناتھ مکی جامع مسجد نے شرکت فرماکر اپنے مختصر پرمغز خطاب میں بتایا کہ میدان محشر میں ان حفاظ کرام کے والدین کے سروں پہ چمکتاتاج ہوگا

 

۔نیز یہ بھی فرمایا کہ دنیاکے‌بڑےسے‌بڑےقانون سازکتابیں لکھتےہیں لیکن وہ اس کے محافظ نہیں ہوتےمگر قرآن کو خودخداوندقدوس نے اتاراہے اوروہی اس کا محافظ ہے جس کی مثال یہ حفاظ کرام ہیں۔ مہمان خصوصی نے تکمیل حفظ قرآن کرنے والے طلبہ کے استاذحافظ شاہ عالم و حافظ قمر الہدی صاحبان کی محنتوں وکاوشوں کو سراہا اور ان کو مبارکباد پیش کی ۔مہمان خصوصی کے ہمراہ چند دیگر مہمانان کرام نے بھی شرکت فرمائی جن میں کچھ کے اسمائے گرامی محمد انس ،حافظ سیف الدین انصاری و عرفان خان ہیں۔مہمان خصوصی کے علاوہ دیگر مہمانان کرام نے بچوں کے‌حسن قرآت وتجوید کی تعریف کی ،اور بہتر مستقبل کی دعائیں دیں ۔

 

اس تقریب کو مولانا حقیق اللہ قاسمی ،ماسٹر عبدالجبار ماسٹر امان اللہ مہتمم مدرسہ نے اپنی شرکت اور محنت سے کامیاب بنایا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button