جنرل نیوز

بیگم پیٹ میں پکوان گیس کی قیمتوں کے خلاف احتجاج

ٹی ڈی پی لیڈران نے مودی حکومت کو بتایا عوام دشمن

حیدرآباد: تلنگانہ تلگو دیشم کی جانب سے پکوان گیس کی قیمت میں اچانک اضافہ کئے جانے کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے بیگم پیٹ ڈیویژن میں سابقہ رکن اسمبلی Prasana Kumari کے قیادت میں پکوان گیس کی قیمت کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا اس دوران BJP حکومت کی غلط پالسیوں کے خلاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔ احتجاج میں مختلف لیڈران نے حصہ لیا۔اس موقع پر پرسنا کماری نے کہا کہ مرکزی حکومت وقفہ وقفہ سے غریبوں کو ستانے کا کام کر رہی ہےجسے اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button