September 30, 2020

مولانہ آزاد یونیورسٹی بی ایڈ میں داخلے آخری تاریخ

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے ملک بھر میں قائم 23 بی۔ایڈ پروگرام سنٹروں کے لیے داخلے کی 6 مئی آخری تاریخ ہے۔

برسر خدمت اساتذہ اور ایسے طلبہ جنہوں نے ایلیمنٹری ایجوکیشن کا کورس کامیاب کیا ہو، اس کورس میں داخلے کے اہل ہیں۔ بی ۔ایڈ کا پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ داخلہ سے متعلق تمام تفصیلات ویب سائیٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ اس سال داخلوں کا تمام ترعمل پہلی مرتبہ آن لائن ہی ہوگا اور درخواست فارم بھی آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد 5/جون 2016کو عمل میں آئے گا۔

بی ایڈ پروگرام (فاصلاتی طرز) کے سنٹرس حیدرآباد کے علاوہ، دربھنگہ (بہار)، ممبئی، بنگلورو، جموں، سری نگر، کولکاتہ، بھوپال، دہلی، رانچی (جھار کھنڈ)، امراوتی (مہاراشٹر) اور پٹنہ میں قائم ہیں۔