تلنگانہ

جونیئر لکچررس اور اساتذہ کے مسابقتی امتحانات کا اسٹڈی میٹریل مفت دستیاب : کمشنر اقلیتی بہبود عمر جلیل

حیدرآباد 16 جولائی (اردولیکس) تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری و کمشنر  سید عمر جلیل نے کہا‌‍‌ ہے کہ  مائناریٹی اسٹڈی سرکل کی جانب سے لکچررس کی مختلف جائیدادوں پر تقررات کے لئے اقلیتی امیدواروں کے لئے مفت کوچنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

 

سید عمر جلیل نے بتایا کہ جونیئر لکچررس، ٹی جی ٹی، پی جی ٹی کے مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ مائناریٹی اسٹڈی سرکل مراکز پر جاری ہے۔ اقلیتی امیدوار جنہوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے وہ لکچرس میں شرکت کررہے ہیں۔ زیرتربیت امیدواروں کے لئے 18 جولائی سے اسٹڈی میٹیریل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اسٹڈی میٹیریل اردو زبان میں بھی دستیاب رکھا گیا ہے۔ اردو اسٹڈی میٹیریل اردو اکیڈمی کی ویب سائٹ پر مفت دستیاب ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button